ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منشیات کیس میں اداکارہ سنجنا گلرانی سے پوچھ گچھ جاری؛ سی سی بی کے سامنے کئی بڑے نام ظاہر، معاملہ کی جانچ میں غیر معمولی پیش رفت کا دعویٰ

منشیات کیس میں اداکارہ سنجنا گلرانی سے پوچھ گچھ جاری؛ سی سی بی کے سامنے کئی بڑے نام ظاہر، معاملہ کی جانچ میں غیر معمولی پیش رفت کا دعویٰ

Thu, 10 Sep 2020 11:57:45    S.O. News Service

بنگلورو، 10؍ستمبر(ایس او نیوز) کرناٹک فلم انڈسٹڑی سے جڑے منشیات معاملہ میں  بنگلورو پولیس نے تحقیقات کو آگے  بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس معاملہ میں گزشتہ روز گرفتاری کی گئی اداکارہ سنجنا گلرانی اور راگنی وویدی سے پوچھ گچھ جاری رکھی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار سے قبل خوب ہنگامہ کھڑا کرنے والی سنجنا نے پوچھ تاچھ کے دوران اس سے تعلق رکھنے والے 34 ؍ افراد کے نام ظاہر کئے ہیں جن میں کچھ سیاستدان اور ان کے بچے بھی شامل ہیں۔ اس دوران سی سی بی نے بتایا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سنجنا نے ثبوتوں کو ختم کرنے کے مقصد سے اپنے آئی فون کے واٹس ایپ چاٹ اور دیگر پیغامات کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔ سی سی بی کی طرف سے یہ کوشش جاری ہے کہ کسی طریقہ سے اس کو بحال کیا جاسکے۔بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ نے بنگلورو میں ہونے والی  پارٹیوں اور اس کے منتظمین کے بارے میں کافی تفصیلی جانکاری مہیا کروائی ہے۔ اس نے کہا کہ کہ یلہنکا ، کمنہلی اور بنگلورو شہر کے دیگر ویران علاقوں میں دیرا رات تک پارٹیوں کا اہتمام رہتا ہے۔ اس نے بتایا  کہ ان پارٹیوں میں 2 اراکین اسمبلی کے فرزند ، معروف تاجروں کے بچے اور بہت سارے لوگ حصہ لیتے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان پارٹیوں میں شرکت کرنے والوں کی بنیاد پر سی سی بی ملزمین کی طویل فہرست بنانے میں لگ گئی ہے۔امکان ہے کہ ضرورت پڑنے پر سی سی بی ان سے بھی پوچھ گچھ کرے گی اور اگر ایسا لگا کہ منشیات مافیا سے ان کا بھی تعلق ہے تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ مختلف پارٹیوں میں شرکت کے بارے میں سنجنا نے بتایا کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے ملک اور بیرونی ممالک کی پارٹیوں میں شرکت کے لئے اسے مدعو کیا جاتا اور وہ ان میں شریک رہتی ۔ وہاں کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں اس کوئی خبر نہیں ۔ اس نے سری لنکا ، دبئی سمیت مختلف ممالک کے کیسنو  میں ہونے والی پارٹیوں میں شرکت کی ہے۔ شرکت کے بعد وہ لوٹ آئی ۔ اس کے علاوہ ان پارٹیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔

منشیات معاملہ میں سی سی بی کی جانچ کے دائرہ میں آنے والے کارپوریٹر کیشو مورتی کے فرزند یشس سے پوچھ گچھ کے لئے سی سی بی دفتر پہنچے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس انہیں تحویل میں لے کر تحقیقات کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ بنگلورو میں منشیات کنٹرول بیورو کے سربراہ امیت گوائے نے کہا کہ یشس کو این سی بی کی طرف سے حاضر ہونے کے لئے نوٹس دیا گیا تھا۔ لیکن وہ حاضر نہیں ہوا۔ اس کے بعد این سی بی نے یشس کو تحویل میں لیا ہے۔ اس کیس میں گرفتار ایک اور ملزم نیاز اور اداکارہ سنجنا کے تعلقات تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں پارٹنرشپ میں تجارت کررہے تھے۔سی سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنجنا نیاز کے ساتھ منشیات کا کاروبار کررہی تھی۔ جبکہ سنجنا نے بتایا کہ وہ نیاز کے ساتھ فوٹو گرافی اسٹوڈیو میں پارٹنر تھی۔ 


Share: